21 ستمبر 2024 - 19:24
فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف مضبوط اور پائيدار ہے، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

انقلاب یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آج ہفتے کے روز کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا موقف واضح، شفاف، مضبوط اور پائيدار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن میں 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بارے میں کہا کہ یمن کے انقلاب سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہوا ہے کیونکہ وہ پورے یمن اور اس کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا: امریکہ اور اسرائیل اور ان کے حامیوں نے گذشتہ برسوں میں یمنی قوم کے خلاف جارحیت کی، انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا اور ہماری قوم کا مکمل محاصرہ کر لیا۔

انہوں نے کہا: امریکہ نے اپنی جارحیت سے ایک بار پھر ہمارے ملک پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن دشمن اس میں بھی ناکام رہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا: تمام تر واقعات، چیلنجوں، خطرات اور سازشوں کے باوجود فلسطینی قوم کی مدد کرنے کے لئے یمنی قوم کا موقف واضح، پائیدار، دو ٹوک اور مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے پیارے عوام نے جارح اتحاد کی جانب سے بھیانک جرائم اور محاصرے کے باوجود فلسطین کی حمایت پر مبنی اپنے موقف میں کبھی کوئی کوتاہی نہيں کی۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارے ہاں ایسے جدید ترین ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جو بہت سے ملکوں کے پاس نہيں ہیں اور ہماری میزائل صلاحیت، اس جدید، موثر اور اہم صلاحیت کا عملی ثبوت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110